پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران ووٹنگ کے بعد حمزہ شہباز 197 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلٰی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی میں آج ہونے والا اجلاس ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری دوبارہ ایوان میں پہنچے جنہوں نے اراکین سے مخاطب ہونے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے۔
ایوان میں اراکین اسمبلی کی جانب سے شور شرابے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب اسپیکر کو ایوان سے مخاطب ہونے میں مشکلات درپیش رہی۔
اس دوران پنجاب اسمبلی میں وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان اسمبلی نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔