پنجاب اسمبلی میں آج نئے قائد ایوان کیلئے ہونے والے انتخاب سے قبل ایوان میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، مار دھاڑ کے مناظر ٹی وی سکرین پر نظر آئے، ہنگامہ آرائی کا آغاز حکومت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کرکے کیا جس میں ان کو شدید زدوکوب کیا گیا، زمین پر گرا کر لاتوں اور گھونسے سے ان پر حملہ کیا گیا ان کے بال تک نوچے گئے بڑی مشکل سے ایوان کے سکیورٹی سٹاف نے انہیں نکال کر چیمبر تک لیجان میں کامیاب ہوئے اس واقعہ کے بعد ایوان میں مار دھاڑ شروع ہو گئی اور پھر مجبوراً پولیس کو بھی طلب کرنا پڑا اس سے قبل چوہدری پرویز الہیٰ نے پرجوش تقریر کرکے اپنے ارکان اسمبلی کا لہو گرمایا تاہم پولیس کے آنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے اور اس مار دھاڑ میں چوہدری پرویز الہیٰ کی بھی خوب دھلائی کردی گئی انہیں بڑی مشکل سے ایوان سے نکالا گیا مگر اس وقت تک ان پر حملہ کرنے والے ان کا کام تقریباً تمام کرچکے تھے زخمی ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ جو پہلے پرجوش تقریر کر رہے تھے بددعائیں دینے پر آگئے ان کی بددعائوں کی ویڈیو دیکھیں۔۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">