پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کوایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
سراج الحق کی جانب سے عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں قائدین کا روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا حکومت میں اتحادی رہی ہیں۔