امریکا کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم

امریکہ نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے کہا ہے کہ امریکہ مسلسل کہہ رہا ہے کہ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، مضبوط ، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے اجلاس میں بیرونی سازش کو مسترد کردیا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا ، دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔