لاہور ہائی کورٹ نے منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔
عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ 25 دن سے پنجاب میں حکومت موجود نہیں، نو منتخب وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔
عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ آفس آج ہی عدالتی فیصلہ صدر اور گورنر کو بھیجے۔
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز نو منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔