پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے پہنچے، جہاں انہوں نے چینی حکام سے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونیورسٹی دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر چینی حکام سے اظہار افسوس کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
دوران ملاقات وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ناکام کوشش کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔