قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتونِ اوّل کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا۔
نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائے گی۔
نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے۔
نیب کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے آئے ہیں۔