وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے۔جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملک کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکلات پر قابو پانا حکومت اور اس کے حصہ داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جلد ہی محنتی قوم سے خطاب کروں گا، پچھلے پونے 4 سال میں ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہن تھا کہ عمران نیازی نے حکومت میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا، ہم ان شاء اللہ لاہور کو پھر سے شہباز شریف دور کا شہر بنائیں گے، شہر لاہور میں غریب آدمی کے لیے کمیٹیاں بناؤں گا۔