اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد ملک کا احتساب کا نظام ملک میں تباہی پھیلا رہا ہے،عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو باتیں ہوئیں اگر چیئرمین نیب وہ سن لیں تو شاید خود ہی چھوڑ دیں،چیرمین نیب کو تاحیات نوکری بھی دے دیں تو ملک کون چلائے گا،حکومت نے کرونامریضوں کو بھی نہیں بخشا، ایک ہفتہ ہو گیا اس بات کو سامنے آئے ہوئے،چیرمین نیب کی آنکھیں، منہ ابھی تک بند ہے،ایک سال سے براڈ شیٹ بھی سامنے آیا لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے، یہاں ایک قرضہ کمیشن بھی بنا تھا لیکن تین سال سے اسکی رپورٹ سامنے نہیں آسکی،چینی کمیشن بنا ، ستر روپیے والے چینی ڈیڑھ سو روپیے پہنچ گی،لیکن آج تک چینی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی،ملکی حالات سے عوام بہت پریشان ہیں، سعودی عرب اور آئی ایم ایف معاہدوں سے مزید مہنگائی آئے گی،ہمارا کام ہے ملک کی خرابیاں اور وجوہات عوام کے سامنے رکھیں،ملک کے معاملات کو بہتر کرنے کا پہلا قدم شفاف انتحابات ہے،نیب کو ختم کردیں یا ایک شق ایڈ کر دیں کہ اسکا اطلاق صرف مسلم لیگ ن پر ہو گا، چیرمین نیب کو چیلنج کرتا ہوں ٹی وی پر آکر بتا دیں کس سیاست دان سے کتنے پیسے ریکور ہوئے؟،جس ملک میں چیف جسٹس عدالتی فیصلوں اور الیکشن پر اثر انداز ہو،اس ملک میں انصاف باقی رہ جاتا ہے،مریم نواز نے اگر کوئی جرم کیا تو چیلنج کرتے ہیں کاروائی کریں،تیس سے زائد کمیشن بنے،کسی کمیشن سے توقع نہیں وہ کوئی رپورٹ دے گا، روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی چیزیں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیچی گئی ہیں،سب کو معلوم ہے کہ عمران خان نے کتنی بڑی چوری کی ہے لیکن نیب خاموش ہے،ملک کو بہت بڑا قرضہ دیا گیا لیکن اس میں چوری کی گئی،ملک کا قرضہ بھی50 ہزار ارب سے اوپر چلا گیا ہے،آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوا ہے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، ملک کی عوام آج حکومت کی نالائقی کا شکار ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">