اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستیں مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور دیگر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر ریفرنس کے شریک ملزمان عظمی عادل، امین راجپوت اور دیگر کی بریت درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستیں مسترد کرنے اور ٹرائل جاری رکھنے کاحکم سناتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔واضع رہے کہ ریفرنس میں دو ملزمان شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے بریت درخواستیں دائر نہیں کی تھیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">