کبھی نہ پہنچنے سے دیر سے پہنچنا بہتر ہے :ایس ایس پی محمد ندیم کھوکھر

گوجرانولہ : (سی این پی)تمام روڈ یوزرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ موجودہ موسم میں دھند کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر ہائی وے پر دھند سے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر لازمی اختیار کریں۔ انتہائی ضرورت کی صورت میں سفر کریں۔ اپنی گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس لگوائیں۔ موٹروے پولیس کی موبائیل فون ایپ (Motorway hamsafar) پر لمحہ بہ لمحہ روڈ اور موسم کی صورتحال بارے آگاہی دی جاتی ہے۔ موٹروے پولیس کا منشور مسافروں کی مدد اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہے۔