عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کی ’کردار کشی‘ کی ایک نئی مہم تیار کی جا رہی ہے جس کے لیے مبینہ طور پر ’ویڈیوز اور جعلی آڈیوز‘ کا استعمال کیا جائے گا۔اُنھوں نے یہ دعویٰ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔واضح رہے کہ چند دن قبل عمران خان خود بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ عید کے بعد اُن کی کردار کشی کی جائے گی۔عمران خان اور فواد چوہدری کے بیانات کے بعد سے پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ یہ مبینہ ویڈیوز اور آڈیوز جعلی ہوں گی جنھیں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا جائے گا۔پی ٹی آئی کے اس پیشگی دعوے سے قطع نظر فی الوقت یہ معلوم نہیں ہے کہ مبینہ ویڈیوز اور آڈیوز وجود رکھتی ہیں یا نہیں،عید گزرنے کے بعد اب تک سابق وزیراعظم کی کوئی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نہیں آئی ہے لیکن سوشیل میڈیا پر عمران خان کے حامیوں اور مخالفین میں اس حوالے سے بحث و تکرار کا سلسلہ جاری بھی ہے جبکہ کچھ شوقین لوگوں نے ویڈیو کی تلاش بھی شروع کردی ہے کچھ لوگوں نے اپنے یوٹیوب چینلز کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے شہ سرخیوں کے ساتھ اس بات کی تشہیر شروع کردی ہے کہ عمران خان کی ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کو کلک کریں لیکن جب کلک کیا جاتا ہے تو کوئی ویڈیو سامنے نہیں آتی بلکہ اس پر تبصرہ سننے کو مل جاتا ہے ویڈیو کہاں سے آئیگی کیونکہ ابھی تک کہیں بھی کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی ایسا ویڈیو نہیں آئی ہے بہرحال یہ آنی ہے یا نہیں آتی ہے اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک شور شرابا عروج پر ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">