اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(ایس این جی پیایل) کی درخواست برائے مالی سال 2021-22کیلئے مالی ضروریات پر بروز بدھ عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے مالی ضروریات میں 92,617ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا ہے جس میں مالی سال 2021-22کے ایل پی جی ائر مکس پراجیکٹ کے 163ملین روپے بھی شامل ہیں۔ درخواست دہندہ نے اوسطََ 269.03روپے فیایم ایم بی ٹی یوانراخ میں اضافے کااطلاق یکم جولائی 2021 سے طلب کیاہے۔ درخواست دہندہ نے گزشتہ سال میں بھی 219,892ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا، اس وجہ سے درخواست دہندہ مجموعی طور پر مجوزہ انراخ میں اوسطََ907.75 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ یکم جولائی 2021 سے چاہتا ہے۔اتھارٹی نے درخواست کوقابل سماعت ٹہراتے ہوے تمام سٹیک ہولڈرز کو 23نومبر2021کو نوٹسز کا اجراء کیا ۔ اوگرا نے اس بابت یکم دسمبر2021کو لاہور میں عوامی سماعت کا انعقاد کیا اور تمام صارفین/عوام الناس اور سٹیک ہولڈرز کو موقع فراہم کیا کہ وہ اس درخواست پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
اوگرا نے زیر تحت اوگرا آرڈیننس 2002 سیکشن 8(2)مع قدرتی گیس ٹیرف قوانین 2002کے ضابطہ 4(3) کے تحت چیرمین اوگرا جناب مسرور خان بہمراہدو ممبران (ممبر گیس اور ممبر آئل) کی سربراہی میں عوامی سماعت کا انعقاد کیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ درخواست سے متعلق اپنی آراء دے سکیں۔ درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جس کا مناسب وقت میں اعلان کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">