اسلام آباد:(سی این پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا ہے کہ گمشدہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے وزیراعظم کی کمٹمنٹ وزیراعظم بننے سے قبل کی ہے یہ ہمارے پارٹی منشور میں بھی شامل ہے ہم نے قانون تیار کر لیا سینیٹ سے پاس ہونا باقی ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑی دلچسپ بات کی کہ 2002ء سے جبری گمشدگیوں پر اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے کیوں ایکشن نہیں لیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب قانون بن جاتا ہے تو پھر اس طرح کی رونما ہونے والی چیزیں رُک جاتی ہیں لوگوں کو جبری اُٹھانا سنگین جرم ہے جو لوگ بازیاب ہوئے ہیں ہم اس کی انکوائری کروا رہے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">