اسلام آباد:(سی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان کی عدالت نے تھانہ سہالہ میں درج قتل کیس میں ملزم مومن خان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کاحکم سنادیا۔دوران سماعت ملزم کی جانب سے فرحان کیانی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور ملزم کی بریت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ مومن خان کو تھانہ سہالہ میں7مئی2021ء کو درج مقدمہ نمبر255 میں ملزم نامزدکیاگیا لیکن اس کے خلاف کوئی ٹھوش شواہد پیش نہ کیے جاسکے، کیس کے گواہان اور عینی شاہدین نے بھی مومن خان کو شناخت نہیں کیا،جس کے باعث اب مومن خان کو حراست میں رکھنا درست نہیں ہے، استدعا ہے کہ مقدمہ سے اس کا نام خارج کرکے بری کرنے کا حکم۔ سنایاجائے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر اسے بری کرنے کا حکم سنادیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">