اسلام آباد: (سی این پی) جعلی فائلوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے کنگ ڈم ویلی انتظامیہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں بیسٹ مارکیٹنگ کے مالک راجہ مدثر جو کہ عبوری ضمانت پر ہیں کو مبینہ ریلیف دینے کے لئے راضی نامہ کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے پولیس تفتیش میں عدم تعاون اور عدالت میں کیس کی پیروی میں مبینہ سستی کے باعث ملزموں کو فائدہ ملنے کے واضح امکانات ہیں معاذ نامی ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شیخ سہیل کی عدالت میں ہو گی جبکہ چار ملزمان کی عبوری ضامنت کی سماعت مذکورہ عدالت میں 9 دسمبر کو ہو گی گرفتار ملزم معاذ کے والد شیخ ظفر محمود پرنٹگ پریس کے صابر حسین بیسٹ مارکیٹنگ کے مالک راجہ مدثر اور مینجر مارکیٹنگ راجہ عاطف عبوری ضمانت پر ہیں بلیو رولڈ ہاوسنگ سوسائٹی کا کام کرنے والے اویس اور بیسٹ مارکیٹنگ کے یونس تا حال عدم گرفتار ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے مقدمہ 106 میں کنگ ڈم ویلی کی جعلی فائلیں پرنٹ کئے جانے کے الزام میں بیسٹ مارکیٹنگ کے مالک راجہ مدثر پر کو بھی مقدمہ میں ملوث کیا گیا جسے بعد راجہ مدثر نے ایڈیشل سیشن جج اسلام آباد شیخ سہیل کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مذکورہ اور مدعی کے درمیان صلح کے لئے کوششیں جاری ہیں اور مدعی مقدمہ نے کسی حد تک ملزم کو مبینہ طور پر ریلیف دینے کا گرین سگنل بھی دیا ہے جبکہ حیران کن امر یہ ہے کہ جعلی فائلوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے کے حوالے سے مدعی مقدمہ کا سخت موقف رہا کہ ہامری سوسائٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور جعلی سازی کی گئی ہے دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا حتی کہ کیس کی عدالت میں پیروی کی بابت بھی مدعی مقدمہ کی حاضری مایوس کن ہے مذکورہ وجوہات کی روشنی میں ملزمان کو ریلیف ملنے کے واضح امکانات ہیں ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">