وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر 18 مئی کو دو روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ گلوبل فوڈسکیورٹی کال ٹو ایکشن وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ 19 مئی کو سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیرخارجہ ملاقاتوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اورپالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے، جس کے بعد بلاول بھٹو 21 مئی کو چین جائیں گے،جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، وہاں سے بلاول بھٹو 23 مئی کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ ڈیوس میں ورلڈاکنامک فورم میں شریک ہوں گے۔