راولپنڈی(سی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کاقتل قابل مذمت اورشرمناک ہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تاہم اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">