آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس پر سپریم کورٹ کا مکمل فیصلہ یہاں پڑھیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منحرف اراکین کے بارے میں متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ آگیا۔

عدالتی فیصلے کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان تاحیات نااہلی سے بچ گئے لیکن اسمبلی کی موجودہ مدت میں ڈی سیٹ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مبنی 5 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ2-3 سے سنایا۔

قارئین کی سہولت کیلئے سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ ذیل میں دیا جارہا ہے۔