وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا چیلنج اب بھی موجود ہے جس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے انسداد پولیو مہم میں بھرپور مدد پر ان کے شکر گزار ہیں، حکومت بین الاقوامی اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، یہ مہم 27 مئی تک جاری رہے گی۔