امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی نژاد شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم نے بعد میں خودکشی کر لی۔
واقعہ ٹیکساس کی کاؤنٹی ہیرس میں پیش آیا، حکام کےمطابق ملزم اور بیوی میں طلاق کے معاملات چل رہے تھے، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں چار لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔
پولیس کےمطابق ملزم نے چند روز قبل بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مارنےکی کوشش بھی کی تھی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔