اسرائیل اور فلسطین دونوں اطراف کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ فوجی چھاپے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس شخص کی شناخت 20 سالہ رفیق ریاض غنم کے نام سے کی اور کہا کہ اسے اسرائیلی فوجیوں نےجبہ میں گولی ماری، جو کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع قصبہ ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے بدھ کو علی الصبح جبہ میں ‘انسداد دہشت گردی کارروائی’ کی تھی۔