بھارت میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ختم ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدواروں میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز بھارت کی پارلیمنٹ اور تمام ریاستی اسمبلیوں میں ارکان نے ووٹ ڈالا، صدر کےانتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی جبکہ بھارت کے پندرہویں صدر کی حلف برداری 25جولائی کو ہو گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دروپدی مرمو کی جیت کی صورت میں وہ قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کا کل ٹرن آؤٹ 98.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔