لِز ٹَرس ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے لز ٹرس کو باضابطہ طورپرحکومت بنانےکی دعوت دے دی۔
وزیراعظم لز ٹرس اب ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ کر اپنی کابینہ کی تشکیل شروع کریں گی۔خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے دور میں سب سے پہلے وزیر اعظم ونسٹن چرچل تھے جبکہ لز ٹرس کا نمبر15وں ہے۔
خیال رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹَرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔ نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔