جنوب مغربی چین میں بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے، رواں برس کے دوران یہ ملک کا اب تک کا مہلک ترین ٹریفک حادثہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانڈو کاؤنٹی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ گوئیژو صوبے کی شاہراہ پر پیش آیا، گاڑی میں مجموعی طور پر 47 مسافر سوار تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے علاوہ دیگر 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والے کارکنوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیاہے، پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔