فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مرکزی مسجد کی تعمیر کی صد سالہ تقریب پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مسجد کا دورہ کیا۔فرانسیسی صدر نے اس قدیم مسجد میں فرانس کے مسلمان فوجیوں کے ناموں کی تختی کی نقب کشائی کی اور مسجد کے امام کیمس ایڈین حافظ کو فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز لیجن آف آنر سے نوازا۔
صدر میکروں کے ہمراہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی تھے۔واضح رہے کہ پیرس کی مرکزی مسجد پہلی عالمی جنگ میں فرانس کے لیے جان دینے والے 70 ہزار مسلمانوں کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی۔