خالصتان کی آزادی کیلئے ٹورنٹو اور مسی ساگا سمیت کینیڈا کےمختلف شہروں میں دوسرے مرحلے کا ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔
پولنگ اسٹیشنز پر سکھوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے۔
اس موقع پر عالمی برادری سے بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ خالصتان کیلئے18 ستمبر کو پہلےمرحلے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔