فلپائن میں پیاز کی قیمت مرغی کے گوشت سے تین گنا بڑھ گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائن میں فی کلو پیاز کی قیمت تقریباً 8.36 ڈالر ہے جبکہ مرغی کا گوشت 3.35 ڈالر فی کلو پر مل رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلپائن میں کم از کم یومیہ اجرت 6.84 امریکی ڈالر ہے، فلپائن میں کم از کم یومیہ اجرت پیاز کی فی کلو قیمت سے کم ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں پیاز کی غیر قانونی ترسیل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کچھ ریسٹورنٹس میں پیاز پر مشتمل مصنوعات کی فروخت بھی بند کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برگر کے ساتھ ملنے والے پیاز کے لچھےبھی مینیو سے غائب ہو گئے ہیں۔