متحدہ عرب امارات میں سرگرم صیہونی باشندوں کی بڑی تعداد نے اپنی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو منشیات اور جنسیات کے شعبوں سے مخصوص کر دیا ہے، یہ انکشاف خود صیہونی میڈیا نے کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اپنے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جب سے عرب امارات نے مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے صیہونیوں پر اپنے دروازے کھولے ہیں، تب سے تقریبا ایک ہزار صیہونی تاجروں نے منشیات کی اسمگلنگ، جنسیات اور منی لانڈرنگ کے شعبوں میں اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں جبکہ بعض سیاحت، ریئل اسٹیٹ اور ہوٹل مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی مصروف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے مابین ہوئے ابراہیم معاہدے کو ابھی ایک سال بھی نہیں گزرا ہے، مگر اسی دوران دبی صیہونیوں کے لئے ایک اہم سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔
دوہزار اکیس میں تقریبا سو صیہونی مجرموں نے مقبوضہ فلسطین سے فرار کر کے امارات میں آکر پناہ لی جن میں کچھ ایسے بھی تھے جو صیہونی پولیس کو مطلوب تھے۔
ایک صیہونی عہدے دار نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب دنیا بھر میں اپنے جرائم پیشہ لوگوں کو برآمد کر کے انہیں منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے شعبوں میں سرگرم عمل کرنے کے لئے معروف ہو چکا ہے کیوں کہ صیہونی مجرمین اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے دوستی معاہدوں سے فائدہ اٹھا کر بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے انہیں استعمال کر رہے ہیں۔