امریکا اور برطانیہ کے درمیان نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان ہوگیا۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن اوربرطانوی وزیراعظم رشی سونک کی ملاقات ہوئی جس میں روس، چین اور اقتصادی عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کیلئے خصوصی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے کانگریس سے برطانیہ کو دفاعی خریداری کے لیے ڈومیسٹک سورس کے طور پر نامزد کرنے کیلئے بات کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔مشترکہ پریس کانفرنس میں رشی سونک نے کہا کہ چین اور روس جیسے ممالک دانشورانہ املاک کا استحصال یا چوری، آمرانہ مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال یا توانائی جیسے اہم وسائل واپس لینے کے لیے تیار ہیں، وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔بائیڈن پریس کانفرنس کے دوران غلطی سے برطانوی وزیراعظم کو صدر کہہ گئے۔