امریکی سینیٹر ایڈ مارکی نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے حقوق صلب کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انڈین امریکن مسلم کاؤنسل سے خطاب میں ایڈ مارکی نے بھارت میں مظالم کی جڑ مودی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارکی وجہ سے اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کاماحول جڑ پکڑ رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مساجد اور گرجاگھروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، امریکا کو چاہیے کہ وہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز بلند کرے۔