طالبان حکومت نے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعے کے خلاف افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکی جانب سے اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ توہین قرآن اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی۔طالبان ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام سرکاری ادارے اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
اعلامیے میں طالبان کی جانب سے دیگر مسلم ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ سویڈن کی اس مذموم حرکت کے خلاف اپنے تعلقات پر نئے سرے سے غور کریں۔اس سے قبل سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمال کو کنٹرول کرنے والی حوثی اتھارٹی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر احتجاجاً سویڈش درآمدات پر پابندی عائدکی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">