اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قراردار پیش کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ۔
رپورٹس کے مطابق قرارداد کے تائید کندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب، آندرے کارسن شامل ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ “اسلام” کا مطلب “خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور “امن” ہے ۔ اس کے علاوہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔قرارداد میں امریکا میں مسلمانوں کی تعداد35 لاکھ بتائی گئی ہے۔