سٹیڈیم میں بھگدڑمچنے سے 12 شائقین ہلاک ہوگئے

مڈغاسکر (سی این پی)مڈغاسکر میں انڈین اوشین آئس لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر کے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد مہاماسینا سٹیڈیم کے داخلی راستے پر موجود تھی

جہاں سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچی جس سے 12 افراد ہلاک ہوگئے

جبکہ زخمیوں میں سے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت وزیراعظم خود سٹیڈیم میں موجود تھے

جنہوں نے اس حادثے کو المناک واقعہ قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی