امریکی خاتون اول دورہ بھارت سے قبل کورونا میں مبتلا ہوگئیں

واشنگٹن(سی این پی) صدر جو بائیڈن جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں جانے ہی والے تھے لیکن اس سے قبل ان کی اہلیہ 72 سالہ جل بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اوّل جل بائیڈن نے معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت ا?نے پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا جہاں وہ ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہیں۔

جل بائیڈن گزشتہ سال اگست میں بھی مبتلا ہوئی تھیں اور ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ اس موذی وائرس کا شکار ہوئیں۔ جل بائیڈن نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 80 سالہ جوبائیڈن کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ انھیں جمعرات کو جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت بھی جانا تھا تاہم اب اس کا فیصلہ ڈاکٹر کی ٹیم کرے گی۔