نئی دہلی(سی این پی) لوک سبھا کے ممبر راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھناﺅنے ہندو نظریہ کو بے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ”میں نے گیتا پڑھی ہے، میں نے متعدد ہندو کتابیں پڑھی ہیں لیکن بی جے پی کے بیان کردہ ہندو مت کا تذکرہ کہیں نہیں پڑھا۔” بی جے پی جو کرتی ہے وہ ہندومت کے بر عکس ہے۔
راہول گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہیں بھی کسی ہندو رہنما سے نہیں سنا کہ آپ اپنے سے کمزور لوگوں کو دہشت زدہ کریں یا نقصان پہنچائیں جو کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جس ہندو قوم پرستی کی بات کرتی ہے وہ دراصل نسلی امتیاز ہے۔بی جے پی کے ممبران کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ بھی کرے گی کہ ہندوستانی ذات پات کے ڈھانچے اور شہر کے سماجی ڈھانچے کو خطرہ نہ ہو۔بی جے پی چند لوگوں کا غلبہ چاہتی ہے اور ان کا یہی حقیقی مقصد ہے۔