43 سالہ افریقی نے ایک ساتھ 7 لڑکیوں سے شادی کرلی

یوگانڈا(سی این پی)افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی،دولہے کا کہنا تھا کہ100 بچوں کی خواہش ہے ،مزید بھی شادیاں کروں گا

43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں بھی ہیں۔ حبیب سکونین نے شادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور س±سر کو قیمتی تحائف دیے۔

یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ تھا اور اس کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔ وہاں موجود کچھ لوگ یقین نہیں کر سکے تھے کہ یہ سچ ہے، ایسا پروگرام پہلی بار دیکھنے کو ملا، شاندار استقبال کے بعد حبیب اپنی دلہنوں کے ساتھ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں اپنے گھر پہنچے۔

حبیب نے اتنی زیادہ شادیاں کرنے کی وجہ استقبالیہ کے موقع پر اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے حبیب نے بتایا کہ ‘میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو،دلہے کا کہنا تھا کہ وہ 100 بچے پیدا کرنے کے لیے مزید بیویاں رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس نے کہا ‘میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں
٭٭٭٭