بھارت نے بھی جوابی اقدام کے طور پر کینیڈین سفیر کو ملک بدر کردیا

نئی دہلی ( سی این پی)بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک بدر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین سفارتکار کو اگلے 5 دن میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کو نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے دفتر سے بہت ہی سنجیدہ موڈ میں باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کینیڈین ہائی کمشنر نے نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اور وہ سیدھا اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں۔