نئی دہلی(سی این پی)بھارت اور پڑوسی ملک نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دیگر ریاستوں ہریانہ، بنگال اور آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ گھر لرز ا±ٹھے اور عوام خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے ان پانچوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ علاقوں میں ایمبولینسوں کو سائرن بجاتے ہوئے تیزی سے کسی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔شہریوں میں خوف و ہراس ہے اور اکثریت نے گھر بار چھوڑ کر میدانی اور کھلے علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">