اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اتارنے کی ویڈیو وائرل
اقوام متحدہ(سی این پی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو ا±تارنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کی کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اقوام متحدہ کی کونسل میں موجود ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے نے کپڑے کی مدد سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کا سپورٹر لڑکا اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو ا±تارتا ہے اور پھر اسرائیلی پرچم کو اتار کر پاو¿ں تلے روند دیتا ہے۔اس ویڈیو کو اب تک 23 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھ لیا ہے جبکہ ویڈیو سے متعلق یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو نئی ہے یا پ±رانی۔