ماسکو(سی این پی) حماس نے مذاکرات کاروں پر واضح کردیا ہے کہ پہلے اسرائیل غزہ پر بمباری بند کرے اور جنگ بندی پر راضی ہو اس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کریں گے۔روسی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے امن مذاکرات قطر کی ثالثی میں جاری ہیں اور اس حوالے سے حماس کے وفد کے ایک رکن کا بیان سامنے آیا ہے۔حماس کا ایک وفد امن مذاکرات کے سلسلے میں اس وقت روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود ہے۔ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی جلد از جلد رہائی پر زور دے رہی ہے جب کہ حماس کا مطالبہ فوری جنگ بندی ہے۔روس کے مقامی میڈیا سے گفتگو میں حماس کے وفد کے رکن ابو حامد نے بتایا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی تک ایک بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔ فوری رہائی اس لیے بھی ممکن نہیں کہ یرغمالی مختلف مقامات میں رکھے گئے جنھیں ڈھونڈنے میں وقت لگے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">