مقبوضہ بیت المقدس(سی این پی)غزہ پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں ایک فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے اور پوتیاں شہید ہو گئے، بزرگ نے شہدا کی میتوں پر روتے ہوئے انہیں مخاطب کیا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات پر امت مسلمہ کی شکایت کرنے کو کہا، اس حوالے سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔شہید ہونے والے بچوں کے دادا نے اپنے پوتے پوتیوں کی میتوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے انہیں (شہدا کو) مخاطب کیا کہ ”جب تمہاری اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوگی تو ان سے کہنا کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، آپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا۔بزرگ نے نے مزید کہا کہ ”میرے پوتے پوتیو! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ پیغام ضرور پہنچانا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، اس امت نے ہمیں ناکام کردیا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے (اہل غزہ) کے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تماشا دیکھتی رہی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">