بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی فضاؤں میں پُر تعیش شادی کی تقریب

دبئی(سی این پی) بھارتی ارب پتی تاجر دلیپ پوپلے کی بیٹی ودھی پوپلے فضاؤں میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی تاجر تاجر دلیپ پولے کی بیٹی ودھی پوپلے اور انکے دوست ہردیش سینانی کی شادی غیر روایتی انداز میںہوئی،خصوصی طور پر بوئنگ 747 طیارہ تیار کیا گیا

شادی کیلئے دلہا دلہن تقریباً 350 مہمانوں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہوئے اور دبئی سے عمان تک تین گھنٹے کا سفر کیا، پرواز میں ہی دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد و پیمان کیا

شادی کیلئے دلہن ودھی نے روایتی سرخ لہنگا پہن رکھا تھا جس پر سونے کی بھاری کڑھائی موجود تھی جبکہ دولہا ہردیش نے کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘آسمان میں شادی’ پوپلے خاندان میں ایک سیکوئل ہے جو تقریباً 30 سال بعد دوبارہ دہرایا گیا ہے۔ 1994 میں پہلی بار دلیپ پوپلے نے اپنی محبوبہ سنیتا سے دوران پرواز شادی کی تھی۔