غزہ(سی این پی) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی تاریخ ختم ہونے کے بعد دوبارہ جنگ کا آغاز ہوگیا ہے
اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں اب تک 109 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اسرائیلی فورسز کی غزہ کےمغربی علاقے میں بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا
قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا
ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے 100 سے زائد قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 240 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا