چندی گڑھ(سی این پی) پہلے کورونا پابندیوں اور پھر ویزا مسائل کے باعث 5 سال بعد پاکستانی خاتون جویریہ خانم بالآخر اپنے منگیتر سمیر خان سے شادی کے لیے بھارت پہنچ گئیں۔
پاکستان کے شہر کراچی سے جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے ذریعے اٹاری پہنچیں جہاں ان کا استقبال سمیر خان کے اہل خانہ نے کیا۔ بعد ازاں خاندان کولکتہ کے لیے روانہ ہوگیا۔
جویریہ خانم نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ ہماری شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ میں نے پہلی بار جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔ یہ 2018 کی بات ہے جب میں جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔جویریہ اپنے منگیتر سمیر خان اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ امرتسر سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔