پیرس(سی این پی)فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے متنازعہ امیگریشن اصلاحات کی منظوری دے دی
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ نے کئی مہینوں کی سیاسی کشمکش کے بعد فرانس کی امیگریشن پالیسی کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے
بل کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی اور فرانسیسی پارلیمنٹ کی ڈپٹی میرین لی پین کی پارٹی دونوں کی حمایت حاصل تھی
بائیں بازو کی جماعتوں نے میکرون پر انتہائی دائیں بازو کو مراعات دینے کا الزام لگایا
پچھلے ہفتے نیشنل ریلی ( این آر ) کے ساتھ ساتھ بائیں بازو کی طرف سے پارلیمنٹ نے بل کا ایک سابقہ مسودہ مسترد کر دیا تھا
جس کے جواب میں حکومت نے اس بل کو دوبارہ تیار کیا اور اس کی کچھ شقوں کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔
اصلاحات سے تارکین وطن کے لیے خاندان کے افراد کو فرانس لانا مزید مشکل ہو جائے گا جبکہ بل حراستی مراکز میں نابالغوں کو حراست میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کرتا ہے۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے نئی اصلاحات کو فرانس میں دہائیوں میں سب سے زیادہ رجعت پسند امیگریشن قانون قرار دیا ہے۔