ٹورنٹو(سی این پی)کینیڈا نے دنیا بھر سے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ہے۔کینیڈا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی بھرمار کی وجہ سے صحت اور گھروں کے بحران کا شکار ہو رہا ہے۔
اس سال کینیڈا صرف 3 لاکھ 64 ہزار انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو قبول کرے گا، یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہوگی جبکہ آئندہ برس کے لیے تعداد اس سال کے آخر میں طے کی جائے گی۔
وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے بتایا کہ حالیہ فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے 2022 میں دنیا بھر سے آنے والے طلبا کے لیے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔