نئی دہلی(سی این پی) بھارت میں کینسر کے مریض بچے کو شفا یابی کے لیے گھر والوں نے کافی دیر تک دریائے گنگا میں ڈبکی لگوائے رکھی جس سے بچہ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 سالہ بچہ خون کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور ڈاکٹرز نے جواب دیدیا تھا۔ اہل خانہ کا خیال تھا کہ گنگا میں اشنان کرنے سے بچہ صحت یاب ہوجائے گا۔
اہل خانہ نے بچے کو اشنان کے لیے گنگا میں کافی دیر تک ڈبکی لگائی رکھی جس پر وہاں موجود افراد نے ٹوکا بھی بچے کا دم گھٹ جائے گا۔ اتنی دیر پانی میں ڈبکی لگائے نہ رکھیں۔
تاہم والدین نے لوگوں کی بات پر توجہ نہ دی اور مذہبی رسومات اور اور مختلف چیزیں پڑھتے رہے۔ یہاں تک کہ وہاں موجود لوگوں نے زبردستی بچے کو باہر نکالا۔
جس پر بچے کی خالہ نے لوگوں سے خوب جھگڑا اور ہاتھا پائی بھی کی۔ بعد ازاں بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے مردہ ہونے کی تصدیق کردی گئی۔