تل ابیب(خصوصی رپورٹر) اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ ہوکر اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے جرمنی کے “ایکسل اسپرنگر” نیٹ ورک کو انٹرویو میں شکوہ کیا کہ یورپی ممالک کے رہ نما ایران کی طرف سے لاحق خطرات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔
اسرائیلی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تیزی سے ا?گے بڑھ رہا ہے اور یوکرین جنگ میں روس کو ہزاروں ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔
صدر اسحاق پرزوگ نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے بیدار ہوجا ئیں۔ نیٹو ممالک اس برائی کی جڑ (ایران) کا ابھی مقابلہ نہیں کریں گے تو یورپ کا مستقبل خطرے میں ہے۔
اسرائیلی صدر نے نے امریکی سینیٹر چک شومر کے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاسی رہ نما اسرائیل کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ یہ اسرائیلی عوام اور سیاسی ادارے پر چھوڑ دیں۔