روس نے یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کی ائیر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ملٹری اسٹرکچر اور بارڈر فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہروں میں میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔
دوسری جانب یوکرین نے بھی روس کے 5 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔